علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات لینے کا عندیہ دے دیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2020 کے پیپر لینے کے بارے میں سوچ بچار شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جون کے پہلے ہفتے میں ایک نئے نظام امتحان Terminal Semester Examکے تحت امتحان لینے کا سوچ رہی ہے ۔ اسی طرح کا امتحان جولائی 2020 میں انڈیا میں تمام یونیورسٹیوں سے لیا گیا ہے ۔ جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ جن بچوں کا آخری سمسٹر ہے یونیورسٹی COVID-19کے باوجود اُن بچوں سے امتحان لے گی اور انہیں اس امتحان کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا۔ اس کا فائدہ ان طلباء کو یہ ہو گا کہ وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے اگلی کلاسز میں داخلہ لے سکیں گے اور اُن کا سال ضائع نہیں ہو گا۔

یاد رہے ابھی تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے STEکے بارے میں کوئی تفصیلی تعریف یا تعارف مہیا نہیں کیا ہے ۔ یہ بات کہنا قبل از وقت ہو گا کہ STEکے تحت انڈیا کی ہی طرز پر پیپر لیے جائیں گے ۔ اوپن یونیورسٹی نے ابھی تک STEکے بارے میں وضاحت نہیں کی ہے ۔ جیسے ہی وضاحت کی جائے گی ۔ آپ کے ساتھ اسی پلیٹ فارم پر انفارمیشن شئیر کر دی جائے گی۔

اب آپ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تمام حل شدہ مشقیں فری دستیاب ہیں

قیمت فی اسائنمنٹ: صرف اور صرف دعائے خیر

مشقیں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اگر آپ کو سحر پبلشرز کے خلاصے گھر بیٹھے درکار ہیں تو آرڈر دیں۔

Subscribe to Our Job Alert

Follow Us on Youtube

Follow Us on Twitter

Like Us On Facebook