Punjab University BA/BSc Online Examination Starting from 05-08-2020


پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے بی اے / بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 5 اگست سے آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کی رول نمبر سپل آن لائن جاری کر دی گئی ہے ۔ امتحانات کے متعلق معلومات درج ذیل ہیں۔

حال ہی میں یونیورسٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک نوٹیفیکیشن پبلک کے ساتھ شئیر کیا گیا ہے۔ جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

  • کوئی طالب علم آن لائن امتحان دینے پر مجبور نہیں ہیں۔ جو طالبعلم اپنی مرضی سے آن لائن امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ ہی امتحان میں شرکت کریں۔
  • جو طالبعلم آن لائن امتحان دیں گے اگر وہ آن لائن طریقہ کار اور اپنے امتحانی نتیجے پر مطمئن نہ ہوئے تو انہیں روائتی امتحان میں بھی شرکت کی اجازت ہو گی۔ نیز اس کیلئے پنجاب یونیورسٹی دوبارہ کوئی فیس نہیں لے گی۔ البتہ امیدواروں کو فیس نہ دینے کی سہولت صرف ایک بار دی جائے گی۔ یعنی وہ جب ایک دفعہ روائتی امتحان میں بیٹھ گئے یا نہ بیٹھے تو ان کی فیس ضائع ہو جائیگی۔
  • پہلے آن لائن اور پھر روائتی امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کو مذکورہ امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں میں سے اپنے طور پر بہتر نمبروں کو اختیار کرنے کی اجازت ہو گی ۔
  • امتحانات میں شرکت کے دوران کسی غیر متوقع صورتحال یعنی انٹرنیٹ کنکشن میں نقص، بجلی کا تعطل یا کوئی اور مسئلہ پیش آجائے تو طلبا اپنا مذکورہ امتحان کینسل کرا سکتے ہیں اور یہ ان کو حاصل امتحانی چانسز میں شمار نہیں ہو گا۔
  • جو طلباء پہلے امتحانات میں شریک ہو چکے، اور وہ کسی ایک یا ایک سے زیادہ پرچوں میں فیل ہو گئے، وہ یونیورسٹی قوانین کے مطابق آن لائن امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں اور مزید یہ کہ آن لائن امتحان ان کو حاصل چانسز میں شمار نہیں ہو گا۔
  • یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی طلبا کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتی ہے اور ان سے اپنے بچوں کی طرح حسن سلوک کرنے کی خواہشمند ہے ۔ اس لیے یونیورسٹی مندرجہ بالا مسائل کے علاوہ ، طلبا کو آن لائن امتحان میں پیش آنے والے کسی اور مسئلے کی صورت میں بھی ان کے ساتھ ہمدردانہ سلوک و برتاؤ کی یقین دہانی کرواتی ہے ۔ ہمارا بنیادی مقصد طلبا کا قیمتی وقت بچانا اور ان کو قانون کے مطابق سہولت دینا ہے تاکہ وہ زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکیں۔

پنجاب یونیورسٹی آن لائن پیپر دینے کا طریقہ کار

پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے بی اے / بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 5 اگست سے آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کی رول نمبر سپل آن لائن جاری کر دی گئی ہے ۔ امتحانات کے متعلق معلومات درج ذیل ہیں۔

  • امتحاناتSafe Examination Browser 3.0پر لیے جائیں گے۔
  • اپنے لیپ ٹاپ میں Google Meetجس کے پروگرام انسٹال کرنا ہو گا۔ جس کے ذریعے پروکٹر سے رابطہ کرنا ہو گا
  • کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں ونڈوز10 یا 8 ہونی چاہیے۔
  • طلباء و طالبات کو Username and Passwordبذریعہ ای میل یونیورسٹی کی جانب سے بھیجے جا رہے ہیں۔
  • تمام طلبا ء وطالبات کو امتحان شروع ہونے سے 45 منٹ پہلے میٹنگ کوڈ بھیجا جائے گا۔ جس پر کیمرہ اور مائیک چیک کیا جائے گا۔
  • امتحان سے قبل تمام طلباء و طالبات کو ایک فائلproctor.exams@pu.edu.pkسے بھیجی جائے گی ۔ جس پر ڈبل کلک کرنے سے آپ کا امتحان شروع ہو جائے گا۔
  • امتحان کے دوران طلباء و طالبات کا لیپ ٹاپ / کمپیوٹر پروکٹر کے کنٹرول میں ہو گا۔ وہ آپ کو سن اور دیکھ رہے ہوں گے۔
  • پیپر کے دوران براؤزر بند ہونے کی صورت میں پیپر کا اختتام ہو جائے گا۔

FAQs (Frequently Asked Questions)

اگر آپ آن لائن پیپر نہیں دینا چاہتے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔آپ انتظار کریں اور دسمبر 2020 تک آپ کے روائتی انداز میں پیپر ہو جائیں گے۔

جی بالکل دے سکتا ہے۔

اگر آخری چانس والا بچہ آن لائن پیپر میں فیل ہو گیا تو وہ دوبارہ امتحان روائتی امتحان میں بیٹھ سکتا ہے۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Punjab University BA/BSc Roll No Slip

Notes

  • If the subjects mentioned on your roll number slip are not as per admission form submitted by you, please email us for correction of roll number slip at dce1.exams@pu.edu.pk with your full particulars i.e. roll number, incorrect subject & valid subject.
  • Due to lockdown physical entry in university is not allowed.
  • Only valid complaints will be entertained.
  • If your slip is correct as per admission form, no subject change at this stage is allowed.
  • Regular Candidates of BA/BSc should obtain their Roll No. Slip from their respective college.

Get Your Roll No Slip

Jobs & Information Details

- LDC
- Constable
- ASI
- assistant
- UDC
- EST Female
- Assistant
- UDC

2026-08-15

- LHV
- Whatsapp pr proof ae ga

2026-12-05

- PMS
- Soft Skill Certificate
- Sham tak Whatsapp a jae ga
- Double Story
- Renovation

2027-11-25

- 4911 machine
- Single Side
- Dbl Side
- Motor Bike

پاکستان میں تازہ ترین سرکاری اور نجی ملازمتیں 2026

Jobzee.pk پاکستان بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کے تازہ ترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر آپ کو وفاقی اور صوبائی محکموں بشمول پاک فوج، ریلوے، واپڈا، اور بینکوں میں خالی آسامیوں کی مکمل تفصیلات ملیں گی۔

بڑے شہروں میں نوکریاں:

لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد اور دیگر شہروں کی تازہ ترین ایڈورٹائزمنٹ یہاں دستیاب ہیں۔

نوٹیفیکیشن سروس: نئی ملازمتوں کی اپڈیٹس براہ راست اپنے ای میل پر حاصل کرنے کے لیے ہماری نوٹیفیکیشن سروس کو سبسکرائب کریں۔ تاکہ کوئی بھی اہم موقع آپ سے چھوٹ نہ جائے۔

Looking for the latest recruitment in Pakistan? Jobzee.pk provides verified job advertisements from various government departments and private organizations for 2026. Browse vacancies by department, city, or organization to find your ideal career path today.

Follow Us on Youtube

Follow Us on Twitter

Like Us On Facebook